انا ڈی ایم کے کے ارکان نے ایئرسیل- میكسس گھپلے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کے مبینہ کردار کے سلسلے میں آج راجیہ سبھا میں زوردار ہنگامہ کیا اور باپ اور بیٹے دونوں کی گرفتاری کی مانگ کی جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی تین بار کے التوا کے بعد دو بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
انا ڈی ایم کے
ارکان کے ہنگامے کی وجہ سے وقفہ صفر کی کارروائی میں بار بار رخنہ پڑااور وقفہ سوالات میں شوروغل کے درمیان صرف دو ہی سوال پوچھے جا سکے۔
صبح کے التوا کے بعد 12 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی انا ڈی ایم کے کے اراکین مسٹر چدمبرم اور ان کے بیٹے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے چیئرمین کی نشست کے سامنے آ گئے۔